نئی دہلی، 27 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی تشکیل نو کی گئی ہے اور کانگریس ایم پی ادھیر رنجن چودھری کو اس اہم کمیٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ سے حاصل اطلاع کے مطابق اس دوبارہ سے منظم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو 24 جولائی 2019 سے مؤثر مانا گیا ہے اور اس کی مدت 30 اپریل 2020 کو ختم ہو گی۔ اس کمیٹی میں لوک سبھا کے 15 رکن اور راجیہ سبھا کے سات رکن ہیں. لوک سبھا ارکان میں ٹی آر بالو، سبھاش چندر بہیریا، سدھیر گپتا، درشنا بکرم،، بھرت ہری مہتاب، اجے مشرا، جگدمبیکا پال، وشنو دیال رام، راہل رمیش شیوالے، راجیو رنجن سنگھ، ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ، جینت سنہا،وغیرہ شامل ہیں۔کمیٹی میں راجیہ سبھا سے راجیو چندر شیکھر، ایم وی راجیو گوڑا، نریش گجرال، بھونیشور کلیتا، سی ایم رمیش، سو کھیندو شیکھر رائے اور بھوپندر یادو شامل ہیں۔